لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شریک خواتین سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ۔الطاف حسین نے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شریک خواتین سے متعلق اپنے دیئے گئے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سے جنگ نہیں بلکہ ملک سنوارنا چاہتے ہیں اور اپنے بیان پر وہ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری سے بھی معذرت خواہ ہوں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ الطاف حسین کے معافی مانگنے کا بیان خوش آئند ہے اورامید ہے کہ آئندہ ایسے بیان سے گریز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں درگزر کرنے کا درس دیتا لیکن دوبارہ اگر یہی رویہ اختیار کیا گیا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
325 total views, no views today
Comments


