سوات، ڈی پی او سوات کے ہدایات پر مینگورہ شہر میں غیر قانونی اور نان لوکل رکشوں ،ناجائز تجاوزات اور سکریپ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ اپریشن ،31نان لوکل اور غیر قانونی رکشے قبضے میں لیکرتھانوں میں بند کردیا گیا ،شہر بھر سے ناجائز تجاوازت ہٹانے کے ساتھ ساتھ ہتھ ریڑھیوں کو بھی ہٹادیا گیا ،سات سکریپ گاڑیا ں بھی پولیس اسٹیشن میں بند ،دیو ہیکل اور غیر قانونی سائن بورڈز ہٹادیئے گئے ،غیر قانونی طورپر رکشے رکھنے ،ناجائز تجاوزات کے جرم میں درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج ،
ڈی پی او سوات سلیم مروت کے ہدایات پرمینگورہ شہر میں ناجائز تجاوزات ،غیر قانونی ، نان لوکل رکشوں اورسکریپ گاڑیوں کے خلا ف گرینڈ اپریشن شروع کردیا ہے اپریشن میں تھانہ مینگورہ ،تھانہ بنڑ کے ایس ایچ اوز انور خان اور دیدار غنی کے علاوہ ڈ ی ایس پی سٹی صدیق اکبر، اے سی بابوزی اشفاق خان اور سی ایم اور حیا ت خان نے اپریشن کی نگرانی کی اپریشن کے دوران مینگورہ شہراو ر گردونواح سے 31غیر قانونی اورنان لوکل رکشے بندکردیئے جبکہ سات سکریپ گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیکر بند کردیا جبکہ شہر بھر سے ناجائز تجاوزات اور ہتھ ریڑھیوں کو ہٹاکرسڑکوں کو ٹریفک کے روانگی کو ممکن بنادیا گیااس کے علاوہ شہر بھرسے دیوہیکل سائن بورڈز کو بھی ہٹادیا گیا اور درجنوں افراد کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اُن کیخلاف مقدمات درج کردیئے گئے زرائع کے مطابق شہر بھر میں ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی اور نان لوکل رکشوں او ر ہتھ ریڑھیوں کے خلاف اپریشن جاری رہیگا۔
380 total views, no views today


