راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں کوئی خاتون اور بچہ نہیں ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور بچوں کے سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ہونے کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے الزامات مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں
پاک فوج اس قسم کے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں۔
واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ان کی خواتین اور بچے ہیں۔
437 total views, no views today
Comments


