شمالی وزیرستان (ان لائن)شمالی وزیرستان کےعلاقے گریوم میں دہشت گردوں نے ملٹری چیک پوسٹ پرفائرنگ کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کےخلاف مؤثر جوابی کارروائی کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق 37سالہ شہید غلام مصطفیٰ کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے
394 total views, 2 views today
Comments