اسلام آباد(سوات نیوز) اسلام باد میں نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ تفتیش مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔ ملزم ظاہر جعفر کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کر دی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ ملزم ظاہر جعفر کہاں ہے اور عدالت کے سامنے کچھ کہنا چاہتا ہے۔جس پر ملزم نے کہا کہ میرے وکیل بات کرینگے۔ عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 16 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
564 total views, 2 views today