اسلام اباد(سوات نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ولائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے روس سے منگوائے گئے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری کی ویکسین کے استعمال سے بیماری پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہورہی ہے موجودہ حکومت لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلیے کوشاں ہے اور صوبہ میں مختلف منصوبوں کا انعقاد کیا گیا ہے زراعت و لائیو سٹاک صوبے کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایک مقامی ہوٹل میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری کے حوالے سے منعقدہ انٹرنیشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبد الکریم خان ، سیکرٹری زراعت ولا ئیوسٹاک ڈاکٹر محمد اسرار ،روسی نمائندہ وفد الیگزینڈر، ویکٹر ،ڈی جی لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر عالم زیب، محکمہ لائیوسٹاک کے افسران اور لائیوسٹاک سے وابستہ اہلکاروں نے شرکت کی صوبائی وزیر زراعت ولائیو سٹاک نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور لائیوسٹاک ملک کی معیشت میں ایک کلیدی کردار ادا کررہاہے لائیو سٹاک کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں دیگر امور کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام حصوصا منہ کھر(foot and mouth disease) کو کنٹرول کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اسکا ثبوت حالیہ منہ کھر وباء کی روک تھام کیلیے حکومت خیبر پختونخوا کا ہنگامی طور پر 580ملین روپے مختص کرنا ہے جو FMD کی مد میں خرچ کئے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہFGBI ایریا کی ویکسین انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے اور اس وباء کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ان تمام اقدامات کا مقصد منہ کھر کی وبا کی روک تھام اور جانوروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، مویشی پال حضرات کی مالی حالت میں بہتری اور آنے والے سالوں میں ایکسپورٹ کیلئے ماحول مہیا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس لیبارٹریاں موجود ہے اور ہم پر عزم ہے کہ ویکسین خود پیدا کرے اگر روسی وفد سے ہمارے ساتھ جانا چاہتے ہے تو ہماری حکومت حاضر ہے یہ ویکسین ایمرجنسی بنیاد پر بہت مددگار ثابت ہونگے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کیلیے مکمل تعاون فراہم کررہی ہے اور صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی موجودہے اور صوبائی حکومت ہر قسم کی مدد کیلیے تیار ہے پاکستان بیرون سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہے آخر میں صوبائی وزیر محب اللہ خان نے روسی وفد کے نمائندوں کو روایتی پگڑی اور شیلڈذ پیش کئے۔
784 total views, 2 views today