سوات(سوات نیوز) سوات کے حسین وادی کالام کے علاقہ مٹلتان میں سیاح کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
کالام پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے فضل احمد سکنہ مٹہ کے قتل میں نامزد ملزم عبدالکبیر کو گرفتار کرلیا۔ملزم کو تھانہ کالام کے حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی۔
واضح رہے کہ بیدرہ کے سادات قوم قتل کرنے والے شخص کے گرفتاری کیلئے احتجاج جررہی تھی اور اج قوم نے احتجاج کے طور پر کالام شاہراہ کو مدین کے مقام پر بند کردیاتھا۔
742 total views, 2 views today
Comments