سوات (سوات نیوز )سوات کے سب سے بڑے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج میں امتحانی ہال نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں طالبات کالج کے کلاس رومز میں امتحان دینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے امتحانی عملہ مکمل شفاف امتحانات کرنے کے قابل نہیں ہے۔اس کالج میں اس وقت بی ایس کے8مضامین کے علاوہ ایف اے ایف ایس سی کے امتحانات جاری ہے جس میں طالبات کی تعداد دو ہزار کے قریب ہے اور کالج میں ہال نہ ہونے کی وجہ سے طالبات سخت گرمی میں کالج کے کلاس رومز میں امتحان دینے پر مجبور ہے۔اس سلسلے میں جب کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نرگس ارا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ گرلز کالج سیدوشریف ملاکنڈ ڈویژن کا سب سے بڑا کالج ہے جہاں ہزاروں طالبات ایف اے ، ایف اے سی اور بی ایس میں کوالٹی ایجوکیشن حاصل کررہی ہیں ، کالج میں بہترین اساتذہ قوم کی بیٹیوں کو اعلی تعلیم فراہم کررہی ہیں مگر کالج میں ہم نصابی سرگرمیوں اور امتحانات کے لئے بڑے ہال کی کمی شدت سے محسو س کی جار ہی ہے، ہال کی عدم دستیابی کی وجہ سے طالبات امتحانات کے دنوں میں کمروں میں تعلیم دیتی ہیں جس سے نہ صرف باقی طالبات کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے بلکہ امتحان دینے والی طالبات بھی بہتر طریقہ سے پرچے حل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ دویژن کی طالبات انتہائی صلاحیتوں کی مالک ہیں مگر بڑے ہال کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہ صرف ان کی صلاحیتیں مانند پڑھ رہی ہیں بلکہ کالج کے فنکشن بھی اچھے طریقے سے سرانجام نہیں پاتے، انہوں نیوزیر اعلیٰ محمود خان سے اپیل کی کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف میں ایک بڑے ہال کی منظوری دے کر یہاں کی بچیوں کی مستقبل تابناک بنانے میں کردار ادا کرے گا۔
592 total views, 2 views today