سوات(سوات نیوز)مدین 13سالہ لڑکی سے جنسی ذیادتی کرنے والا سفاک درندہ گرفتارتفصیلات کے مطابق مورخہ یکم اگست کو مدعی خانزادہ ولد جانزادہ سکنہ قندیل مدین سوات نے تھانہ مدین میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن مسماۃ (ح) اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی ہیں جس کا میں احتیاطً رپورٹ درج کرتا ہوں۔ ایس ایچ اُو تھانہ مدین محمد حلیم خان نے فوری طور پر مدعی کا رپورٹ درج کیا، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے فوری طور پر مذکورہ لڑکی کو ڈھونڈنے کا حکم دیا۔ ایس پی آپر سوات درویش خان نے ڈی ایس پی سرکل مدین فضل سبحان، ایس ایچ اُو تھانہ مدین محمد حلیم خان و دیگر پولیس آفسران پر مشتمل ایک ٹیم بنائی، مذکورہ ٹیم نے 13/14گھنٹے کے دوران مسماۃ (ح) کو ڈھونڈنکالا۔
مسماۃ (ح) نے دوران انٹاروگیشن اپنے بیان میں یہ کہا کہ حق نواز ولد سرفراز سکنہ نوخارہ کالاکوٹ نے میرے ساتھ زنا بالجبر کیا ہے جس کا میں باقاعدہ حق نواز پر دعویداری کرتی ہوں، مسماۃ (ح) کے بیان پر مذکورہ ملزم حق نواز ولد جانزادہ کے خلاف بجرم 376مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔ ملزم جرم کرنے کے بعد روپورش ہو چکا تھا۔
ایس ایچ اُو تھانہ مدین محمد حلیم خان کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ٹیم نے جدید تیکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے 13سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم حق نواز ولد سرفراز سکنہ نوخارہ کالاکوٹ کو گرفتار کرلیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہیں۔
ترجمان سوات پولیس
752 total views, no views today



