سوات (سوات نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میاں افتخار نے کہا ہے کہ عمران خان کی موجودگی مارشل لاء سے بھی زیادہ خطرناک ہے ، آئی ایم ایف سے قرض پہ قرض لینے سے ملک میں مہنگائی انتہاء کو پہنچ چکی ہے عمران خان نے ملک کا سودا کر لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر واجد علی خان کی رہائش گاہ ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مارشل لاء سے بھی زیادہ خطرناک ہے مارشل میں تو ایئن کی بحالی کیلیے احتجاج کیا جاتا ہے لیکن انکی حکومت میں ایئن اور پارلیمنٹ کے بحالی کے باوجود غیر قانونی کام ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے قرض پہ قرض لیکر عوام میں مہنگائی طشت ازبام پر پہنچ چکی ہے اور غریب عوام کا برا حال ہے اور آئی ایم ایف کے کہنے ہر روز بروز مہنگائی میں اضافہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اس ملک کو فرو خت کردیا ہے اور اب ہم یہاں پر کرایہ دار کی حیثیت سے رہ رہے ہیں جب مالک مکان کرایا بڑھانا چاہتا ہے تو بڑھا دیتے ہیں اور یہی حال آئی ایم ایف کا ہے جب وہ کہتے ہے تو مہنگائی کی صورت میں غریب عوام پر بم گرایا جا تا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے
600 total views, no views today



