سوات (سوات نیوز) سوات کی تحصیل بحرین میں جنگل بچاؤ کمیٹی نے ایک کاروائی کے دوران 55 عدد سلیپر سے بھری ڈائنا گاڑی پکڑ کر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
بحرین جنگل بچاؤ کمیٹی کے ممبران شام خان، سلطان زیب اور دیگر نے بحرین کے لگن گاؤں سے غیرقانونی ٹمبر سے بھری ڈائنا گاڑی ضبط کرکے گودام منتقل کردی۔
جنگل بچاؤ کمیٹی کے ممبران نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ فارسٹ کے افسران نے سمگلروں کو غیرقانونی راہداری دی ہے اور سمگلرز کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے ٹمبر مافیاز کے خلاف بڑی کاروائی کا مطالبہ کرلیا ہے
450 total views, no views today
Comments



