سوات، سوات کے علاقے مٹہ میں پیر کلے میں بجلی ٹر انسفارمر خراب ہوگیا ،پورا گاؤں تاریکی میں ڈوب گیا، گھروں ،مساجد میں پانی نایاب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،تحصیل مٹہ کے علاقے پیر کلے میں بجلی ٹر انسفار مرناکارہ ہونے کے باعث مسلسل خراب ہورہا ہے جس کی وجہ سے مکینوں کی زندگی محال ہوگئی ہیعلاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ مذکورہ ٹرانسفارمر ایک سال کے دوران 6 بار خراب ہوچکا ہے ، ہم نے اعلیٰ حکام کو کئی بار آگا ہ مگر تا حال اس مسئلے پر توجہ نہیں دی گئی ہے اور بار بار اپنے خرچے پرمرمت کرنے سے کچھ دنوں تک کام کرتا ہے لیکن چند روز کے بعد ہی خراب ہوجاتا ہے،مکینوں کاکہنا ہے کہ بجلی سے پانی کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا ہے اور گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت نے مشکلات مزید بڑھادی ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقہ پیرکلے کے لئے نیا ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے۔
906 total views, no views today


