یہ دُھوپ چھاوں کے مالک سے التجا ہے میری ،
میرے لگائے ہوئے پیڑ چھاوں دیتے رہیں .
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی مسلمان کسی درخت کا پودا لگاتا ہے اور اُس درخت سے کوئی انسان یا جانور کھاتا ہے تو لگانے والے کےلیے وہ صدقہ جاری ہوتا ہے صحیح بخاری (حدیث 6012)
مرغزاز روڈ گاوں کوکڑئی سوات بورڈ کے مقام پر محکمہ جنگلات اور سوات سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے جانب سے شجرکاری کےلیے ہزاروں پودے لگائے گئے .
چیف وارڈن جناب انجینئر عمر فاروق صاحب کے احکامات پر سول ڈیفنس کے سینکڑوں جوانوں نے شجرکاری مہم حصہ لیا اِس موقع پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے D.F.O جناب وسیم صاحب انچارچ آف سول ڈیفنس جناب محمد الیاس صاحب ، ایڈیشنل چیف نظیر محمد صاحب ، ڈپٹی چیف ڈاکٹر خالد محمود اظہر صاحب ، انسڈنٹ آفیسر جناب فضل حمید خان ، انچارچ آف ڈوژنل وارڈن جناب قمر بابا ، ڈوژنل وارڈن بونیر گل صاحب ، ڈپٹی ڈوژنل وارڈن عمر صاحب ، اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیت جناب محمد آمین جان گل دا ، چیئرمین بورڈ سید نبی شاہ صاحب ، بندہ عاجز سمت سوات سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے سینکڑوں محب الوطن نوجوانوں نے شجرکاری کےلیے ہزاروں پودے لگائے ۔
اسلام نے جہاں دُنیا کے دُوسرے مسائل اور چیلنجز کا حل اور تجزیہ پیش کیا ، وہی اُس نے درختوں کی اہمیت و افادیت اور ضرورت کو بھی اپنی تعلیمات کی روشنی میں واضح کیا ہے .

موجودہ سائنس شجرکاری کی جس اہمیت و افادیت کی تحقیق کر رہی ہے ، قرآن و احادیث نے چودہ سو سال قبل ہی آگاہ کر دیا تھا ، قرآن کریم میں مختلف حوالے سے شجر (درخت) کا ذکر آیا ہے ، ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت قرار دیتے ہوئے اس کا ذکر اس طرح کیا ہے . وہی ہے جس نے آسمان سے تمہارے لئے پانی برسایا جس سے تم خود بھی سیراب ہوتے ہو اور تمہارے جانوروں کے لئے بھی چارہ پیدا ہوتا ہے وہ اس پانی کے ذریعے کھیتیاں اُگاتا ہے ، زیتون ، کھجور ، انگور اور طرح طرح کے دُوسرے پھل پیدا کرتا ہے ، اِس میں ایک بڑی نشانی ہے اُن لوگوں کے لئے جو غور و فکر کرتے ہیں . (سورۃ النحل) .
تحریر؛۔ مسرور خان آباءخیل

1,316 total views, no views today



