سوات، مینگورہ شہر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حامد خان کی کارروائی ،10سے زائد دکانداروں کے چالان کرکے جرمانہ کیا گیا ،عوامی شکایات اورڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حامد خان نے مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں سمیت مینگورہ بائی پا س کا اچانک دورہ کیا اور ہوٹلوں ،دکانوں اور تندوروں کی چیکنگ کی ،
اس دوران گران فروشی ،کم وزن اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظام ہر 10سے زائد دکانداروں کے چالان کرکے ان سے 25ہزار روپے جرمانہ کرکے سرکاری خزانے میں جمع کیا گیا ،اس موقع پر ایڈیشنل اے سی حامد خان نے متنبہ کیا کہ کسی کو گران فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
415 total views, no views today


