مینگورہ،سوات کے علا قہ سپل بانڈی کے رہائشی ،خاندان کے واحد کفیل عصمت علی ولد میاگل مر حو م کے گردوں کی بیماری میں مبتلا ،مر یض کی چا ربہنیں اپنے گرد ے بھا ئی کیلئے دینے کو تیا ر ہیں،آپریشن کی رقم کی استطا عت نہ ہونے پر وہ بے چار ہ شدیدذہنی تناو کا شکا ر ہو گیا اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں نے علاقہ سپل با نڈی جا کر جا ئزہ لیااور گردوں کی بیماری میں مبتلامر یض کا حا ل احوال معلوم کیا، مریض جو کہ اپنے خاندان اور چار بہنوں کا واحد کفیل ہے نے بتایا کہ میں گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوں
اور ڈئیلائسز سے بھی تنگ آچکا ہوں فی ڈائیلائسز سات ہزار روپے میں کیا جاتا ہے جو کہ تا حال میرے استطاعت سے باہر ہے ، انہوں نے مخیر حضرات سے اس سلسلے میں مالی تعاون و مدد کی اپیل کی ہے ، علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ عصمت علی کی بیماری پر ہم سب افسردہ ہے
412 total views, no views today


