مینگورہ،سوات میں کٹ گاڑیوں کیخلاف لگائے گئے دفعہ 144 کیخلا ف ورزی ، دو کٹ سوزوکی کو پولیس نے قبضہ میں لیکر رپورٹ درج کردیا گیا، سیدو شریف پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او اقبال خان کے مطابق گزشتہ شب گشت کے دوران سیدوشریف میں پولیس نے دو سوزوکی گاڑیوں کو روک لیا، جس کی انکوائری کرنے پر معلوم ہوا کہ ان دونوں گاڑیاں کٹ ہیں، جس کے بعد پولیس نے دونوں گاڑیوں کواپنے قبضہ میں لیکر دو افراد کو گرفتار کرلیا،
گاڑی مالکان طفیل احمد ولد فیاض احمد سکنہ محلہ ناصر خیل جبکہ اسد خان ولد جانے سکنہ محلہ سیری گلی گرام سیرئی کیخلاف پولیس نے دفعہ 188 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
339 total views, no views today
Comments


