دیر لوئیر(سوات نیوز)لوئردیر اوسکئی میں مجوزہ انڈسٹریل زون کے خلاف عوام سراپا احتجاج، دیر چترال روڈ پر سینکڑوں مشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، زرعی اراضی پر انڈسٹریل زون منصوبہ کسی صورت نہیں بننے دیں گے، مشتعل مظاہرین نے فیصلہ واپس لینے کے لئے حکومت کو 20اگست تک کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق لوئردیر کے علاقہ اوسکئی میں مجوزہ اکنامک زون کے قیام کے خلاف گزشتہ روز اوسکئی میں سینکڑوں مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ہاتھوں میں کتبے اور بینرزاٹھائے مشتعل مظاہرین نے حکومت اور انڈسٹریل زون کے قیام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیرافضل خان، حاجی امیرنوشاد،بخت نسیم خان، نواب خان، سرتاج خان، لیاقت الملک باچا، رضاخان، جاوید اقبال سابق ناظم، ہواخان اور دیگر نے کہاکہ اوسکئی میں مجوزہ اکنامک زون منصوبہ عوامی مفاد کے خلاف ہے اور وہ کسی صورت اسے بننے نہیں دیں گے اگر حکومت نے منصوبے کے لئے قیام کے لئے زورزبردستی کی تواس کے انتہائی خطرناک نتاءج برآمد ہوں گے، انہوں نے کہاکہ زرعی اراضی پر انڈسٹریل زون کاقیام قانون اور وزیراعظم کے وژن کابھی منافی اقدام ہے اور مذکورہ اکنامک زون ان کی لاشوں پر بنے گا، مقررین نے مقامی ایم پی اے کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مقامی لوگوں کی مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیصلہ انہیں کسی صورت منظور نہیں انہوں نے کہاکہ وہ ترقی اور انڈسٹریل زون کے قیام کے خلاف نہیں ہیں تاہم یہ منصوبہ ایسی جگہ منتقل کیاجائے جہاں مقامی آبادی اور زرعی اراضی متاثر نہ ہوں ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ منصوبے کے قیام کا فیصلہ فی الفور واپس لیاجائے اور 20اگست کی ڈیڈ لائن دیتے مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر مقررہ تاریخ تک ان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیاتوعلاقہ بھر کے عوام دوبارہ احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں گے، انہوں نے کہاکہ حکومت اور منتخب نمائندے اوسکئی کے عوام کو قانون ہاتھ میں لینے اور احتجاج کادائرہ پشاوراوراسلام آباد تک بڑھانے پر مجبور نہ کریں ورنہ اس کے بھیانک نتاءج برآمد ہوں گے اور ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔
دیر لوئیر۔۔ تحصیل ادنیزائی کے علاقہ چکدرہ میں جمال شاہ اٹوز سیپئر پارٹس چکدرہ امیر اباد کے دکان میں نامعلوم تخریب کاروں نے رات کی وقت اگ لگائی مالک دوکان سلمان ولد جمال شاہ کے مطابق28 لاکھ کا نقصان ہوا ہے اور جو کچھ سالوں کا اثاثہ تھا وہ ختم ہوگیا سلمان نے انجمن تاجران چکدرہ خواجہ فیض الغفور کے قیادت میں چکدرہ میں نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف رپورٹ درج کی انجمن تاجران چکدرہ کے صدر خواجہ فیض الغفور نے بتایا کہ کہ مذکورہ دکان کے قریب جو کمرے لگے ہیں اس معلوم ہوتا ہے کہ کچھ نامعلوم تخریب کار رات کی تاریکی میں اکر اگ لگاکر فرار ہوجاتے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ انٹظامیہ اور پولیس اس سلسلے میں نوٹس لیں اور مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے لایا جائے اگر اس میں غفلت سے کام لیا گیا تو احتجاجی راستہ اختیار کرینگے
620 total views, no views today



