مینگورہ،آل درجہ چہارم ملازمین ایسو سی ایشن کا صوبائی صدر اکبر خان مہمند کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق مین احتجاجی جلسہ ، سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، اپ گریڈیشن کرانے اور ملازمین سے 24 گھنٹے ڈیوٹی کا سلسلہ بند کرنے اور ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسہ و مظاہرہ کیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر اکبر کان مہمند ، ملاکنڈ ڈویژن کے نو منتخب صدر سید خطاب اور ملاکنڈ ڈویژن کے نومنتخب چیئرمین عبدالرحیم نے کہا کہ حکومت درجہ چہارم ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے اور ملازمین کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل کرکے محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ،
مقررین نے کہا کہ بیشتر اداروں میں ملازمین سے 8 کے بجائے 24 گھنٹے ڈیوٹی لینا سراسر ظلم و ناانصافی ہے اس سلسلے میں توجہ دی جائے ، مقررین نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین تمام تر محکموں میں ریڑح کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ دن رات ایک کرکے ملک وقعم کی خدمت کرتے ہیں ، اس موقع پر صوبائی صدر نے سید خطاب کو ڈویژنل صدر اور عبدالرحیم کو ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین مقرر کرنے کا بر ملا اعلان کیا ، اس مظاہرے اور جلسہ میں سوات کے طول وعرض سے ہزاروں ملازمین نے شرکت کی اور مظاہرین نے حکومت سے فوری مسائل حل کیلئے اقدامات اٹھانے کے مطالبات کئے ، مظاہرے میں دیر کے صدر دوست محمد ، اکرام اللہ اکرام ، عبدالرووف ، مونسپل سی بی اے کے صدر گلبرخان ، صدر روزی گل اور دیگر بھی موجود تھے ۔
378 total views, no views today


