پشاور(پریس ریلیز) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق کینٹ سیکٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک کینٹ امان اللہ اور ڈی ایس پی کینٹ لیاقت علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ *چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت* نے کینٹ سیکٹر کیلئے جاری کردہ ٹریفک پلان کے تحت مختلف روٹس کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود ٹریفک افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔ *چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت* نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر تعینات نفری سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران چوکس رہیں اور شہر کے کسی بھی علاقے میں رش نہ بنانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران حکومتی ہدایات کے مطابق ڈبل سواری کے مرتکب افراد اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں جاری ٹریفک قوانین سے متعلق مہمات میں مزید تیزی لائیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس اور ایم ایف ریڈیو 88.6 پر باقاعدہ متبادل روٹس بارے آگاہی دی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور
472 total views, no views today



