سوات،مینگورہ شہر میں ناجائز تجاوزات او ر غیر قانونی اڈو ں کے خلاف اپریشن دوسرے رو ز بھی جاری ،مزید چھ غیر قانونی اڈے سیل ،مختلف علاقوں سے تجاوزات ہٹادئیے گئے ،ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کے خلا ف اپریشن جاری رہیگا ،اے سی اشفاق خان تفصیلات کے مطابق ڈی سی سوات کے ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کا مینگورہ شہر اور گردونواح میں قائم غیر قانونی اڈوں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ہے اور جمعرات کے روز شہر بھر کے مختلف علاقوں میں قائم چھ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے سیل کردئیے گئے
جبکہ شہر بھر کے مختلف علاقوں سے ناجائز تجاوزات بھی ہٹادئیے گئے اے سی بابوزی کے مطابق شہر میں غیر قانونی اڈوں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری رہیگا۔
398 total views, no views today
Comments


