سوات(سوات نیوز)مدین ڈکیتی کے ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا،عدالت نے جیل بیجھ دیا،ضمانت کیلئے درخواست دائر،گزشتہ روز مدین کے علاقے قندیل میں ہونے والے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار مردان کے دو طالب علموں سمیت چار افراد کو مقدمے میں چارج کرکے مقامی عدالت پیش کیا،عدالت نے ملزمان کو تشدد کی تصدیق کیلئے ہسپتال بیجھ دیا جس کی تصدیق کے بعد ملزمان محمد ہاشم ولد سعد اللہ سکنہ رسم مردان،سید قادر ولد لعل بہادر،وقاص ولد بنارس اور نجیب الرحمن ولد زمین ساکنان رستم مردان کو جیل بیجھ دیا گیا۔
مدین ڈکیتی کے ملزمان کا پولیس پر شدید تشدد کا الزام،بحرین کے عدالت میں میڈیا کے سامنے تشدد زدہ جسم دیکھا دیا،ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بھی تشدد کی تصدیق کردی دو روز قبل مدین میں سیاحوں کو لوٹنے کے بعد سوات پولیس نے مردان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گرفتاری کے بعد ملزمان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد میڈیا کے سامنے تشدد شدہ جسم بھی دیکھایا،جس کے بعد عدالت نے تشدد کی تصدیق کیلئے ملزمان کو مقامی ہسپتال میں میڈیکل کیلئے پیش کیا اور ڈاکٹروں نے ان پر تشدد کی تصدیق کردی۔
656 total views, no views today



