پشاور(سوات نیوز) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے ،علما کرام اپنا اپنا کردار اداکریں ،امن اومان کی فضا برقراررکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، محرم کے دوران مجالس اور جلوس کے موقع پر کرونا ایس او پیز پر پورا پوراعمل کیاجائے اس مقصد کیلئے اندرون شہر مختلف مقامات پر کرونا ویکسینیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پر جلسوں اور مجالس کے شرکا کو کرونا ویکسین لگائی جارہی ہیں ،جلسو ں اور مجالس میں شرکت سفیٹی ماسک سے مشروط ہوگا ان خیالا ت کااظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے امامیہ جرگہ اور متحدہ امن کمیٹی کے وفود سے الگ الگ ملاقات کے دوران کہیں ،کمشنر پشاور ڈویژن سے متحدہ امن کمیٹی کے وفد نے سید ظاہر علی شاہ اور امامیہ جرگہ کے وفد نے سرتاج ق…
468 total views, no views today



