اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان ناصرالملک کا کہنا ہے کہ اگر صوبوں نے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن سے تعاون نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرعدالت عظمیٰ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ اور پنجاب کی رپورٹس پرعدم اطمینان کا اظہارکیا
جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کرانے سے کترارہی ہیں اور اگر اسی طرح ہوتا رہا تو رواں سال نومبر تو کیا آئندہ سال نومبر میں بھی انتخابات نہیں ہوں گے۔
عدالت عظمیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر صوبوں نے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن سے تعاون نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات پر پیش رفت نہ ہونے پر سندھ اور پنجاب کے چیف سیکریٹری بھی طلب کرلئے۔
371 total views, no views today


