کراچی(ان لائن)چھوٹے ٹرک کے اندر دھماکے سے خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کراچی بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جس میں شہزور ٹرک کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ امدادی اداروں نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
526 total views, no views today
Comments



