پشاور(سوات نیوز)پاکستان افغانستان کے بارڈر طورخم پر طالبان نے قبضہ کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں طالبان نے تین بڑے شہر اپنے قبضہ میں لے لئے ہیں جبکہ وہ مرکزی شہر اور دارالخلافہ سے صرف پندرہ میل کے فاصلہ پر موجود ہیں، طالبان نے طور خم بارڈر پر قبضہ کرنے کے بعد بارڈر کو سیل کردیا ہے ۔ طالبان کے قبضہ اور بارڈر سیل کرنے کے بعد پاکستان نے بھی پاک افغان بارڈر سیل کردیا اور اسکو امدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔
648 total views, 2 views today
Comments