بورے والا: چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار بس نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چیچہ وطنی روڈ کے ایک ہی ٹریک پر بس اور دلہا کی گاڑی بھی جا رہی تھی کہ اس دوران بس کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ پایا اور بس بے قابو ہوکر دلہا کی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے
لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جہاں دلہا اوردلہن کے اہل خانہ غم سے نڈھال دکھائی دیئے۔ اس موقع پر غمزدہ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کا خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں بدل گیا اور جس کرب سے ہم گزررہے ہیں اللہ کسی کو بھی یہ دن نہ دکھائے۔
466 total views, no views today
Comments


