سوات(سوات نیوز)جشن ازادی منانے کیلئے ایک لاکھ سے زائد سیاحوں نےسوات کا رخ کرلیا، عید کے بعد ایک مرتبہ پھر کالام سمیت ضلع بھر کے ہوٹلز سیاحوں سے بھر گئے ، غیر سرکاری زرائع کے مطابق جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے روز ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے سوات کے حسین ترین وادیوں کارخ کیا، اور تین دن چھٹیوں کوخوب انجوائے کیا ، مقامی ذرائع کے مطابق ان تین دنوں میں کالام، مالم جبہ ، سنگر مرغزار ، گبن جبہ ، جاروگو ابشار، شنگرئی ابشار، مہوڈنڈ اور شاہی باغ میں ایک لاکھ سے زائد سیاح ائے اور ان علاقوں سے لطف اندوزہوئے ۔
622 total views, no views today
Comments



