کابل (این این ائی)افغانستان میں عبوری حکومت بنانے کا معاہدہ طے پاگیا ہے، افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ عبدالستار میرز نے افغان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان حکومت کو طالبان کو دینے کیلئے افغان صدارتی محل میں مذاکرات جاری ہیں، افغان وزارت داخلہ کے مطابق عبوری حکومت کیلئے علی احمد جلالی کو سربراہ مقرر کیا جائے گا، افغان حکومت اور طالبان میں ثالث کا کردار عبداللہ عبداللہ کررہے ہیں۔جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ دیر بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی مستعفی ہوجائیں گے ۔
594 total views, no views today
Comments



