سوات (سوات نیوز)مردان کے سابق ضلع ناظم و سابق ایم این اے حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں اور عوام کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے حق و صداقت کے اس جنگ میں ہمارا ساتھ دیا اور آزاد عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مردان کے بے گناہ سیاحوں کی عدالت میں ضمانت منظور ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں ثابت ہوگیا کہ مردان کے سیاح اور طالب علم بے گناہ تھے اور انہیں ایک سازش کے تحت گرفتار کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاست کا مقصد مظلوم اور بے سہارہ لوگوں کا ساتھ دنیا اور ظلم کا ہاتھ روکنا ہے جس سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ حق و صداقت کا ساتھ دیا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے سابق دور میں حق و صداقت کیلیے جانوں کے نذرانے پیش کیے اور آج ایک بار پھر انہوں نے ثابت کیا کہ وہ حق و صداقت کے ساتھ ہوتے ہے اور ہر ظالم کے خلاف ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات کا امن یہاں کے عوام کے قربانیوں کے بدولت قائم ہوا ہے اور اس پر کسی قسم کی انچ نہیں آنے دینگے ان افسران کو جو سوات کے امن اور یہاں کے سیاحت کے دشمن ہے ان سے اسکا حساب لیا جایئگا چاہیں اس کے لئے جو بھی کرنا پڑیں
504 total views, no views today



