سوات(سوات نیوز)ضلع شانگلہ کیلئے سال 2016-17 کے اے ڈی پی سکیم وی سی سیرئ کانا میں ترقیاتی کاموں جس میں گلی کوچوں کی پختگی، لنک روڈ چیلئی سے باپ، پیدل راستہ اور باونڈری وال قبرستان وغیرہ کی مد میں مبلغ 15لاکھ روپے منظور ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار فرہاد اور محبوب علی نے وی سی ناظم اور سیکرٹری کی ملی بھگت سے جملہ رقم میں سے 13 لاکھ روپے حکومتی خزانے سے نکال کر موقع پر ترقیاتی کاموں کے بارے میں اے ڈی لوکل گورنمنٹ اور انجینئر نے واضح کیا کہ موقع پر کوئی ترقیاتی کام موجود نہیں بعد انکوائری ملوث افرا دکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان میں سے تین عطاء اللہ سیکرٹری، عبدالزمان سابق ناظم وی سی سیرئ کانا اور لیاقت علی ٹھیکہ دار ساکن رانیال کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ محمد فرہاد گورنمنٹ کنٹریکٹر ساکن کروڑ ہ اور محبوب علی پیٹی ٹھیکیدار ساکن شنگ کی گرفتاری کی کوششیں ابھی جاری ہے ملزمان بالا نے حکومتی خزانہ کو مبلغ 13 لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا ہے جنکے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
1,958 total views, no views today



