سوات(سوات نیوز) سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی محمد خالق کاکانے کہاہے کہ سوات کے تاریخی جہان زیب کالج کی نجکاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ڈرافٹ میں کہی نہیں لکھا کہ کالج کی نجکاری ہو رہی ہے،جہان زیب کالج کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی خواہش کے مطابق کالج کو ڈگری ایوارڈ نگ انسٹیٹویشن کا درجہ دیا جا ئے گا جس کے لئے کیمٹی تشکیل دے دی گئی،اس پالیسی میں سرکاری ملازمین، اساتزہ کی سروس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نہ طلبعلموں کی فیس سٹرکچر کو چھیڑا جائے گا۔تشکیل کردہ کیمٹی میں جہان زیب کالج کا پرنسپل بھی ممبر ہے اگر ان کو کوئی تحفظات ہے تو ان کے پاس اختیار ہے کہ وہ کمیٹی کو اپنے تحفظات سے اگاہ کریں۔
1,200 total views, no views today
Comments



