سوات،سوات تعلیمی بورڈ میں ناتجربہ کار کنٹرولر سیکرسی تعینات کر دیئے گئے ، بورڈ کا تجربہ کار سٹاف نظر انداز ، نظام پر برا اثر پڑنے کا خدشہ ذرائع کے مطابق سوات کے تعلیمی بورڈ میں کنٹرولر سیکرسی کیلئے ایک استاد کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہے جس کا تعلق سوات سے بھی نہیں ہے، ذرائع کے مطابق سوات بورڈ کے چیئرمین فضل الرحیم نے سوات بورڈ کے کنٹرولر سیکرسی کیلئے تمام سینئر اور تجربہ کار سٹاف کو نظر انداز کرکے ایک ایسے شخص کو ذمہ داریاں سونپ دی ہے
جس کا اس شعبہ میں کوئی تجربہ نہیں اور یہ سبجیکٹ ان کیلئے بلکل نیا ہے، مذکورہ شخص کی تعینات کی وجہ سے سیکرسی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے، جبکہ اس کے اثرات امتحانات پر بھی پڑھ سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق کنٹرولر سیکرسی کیلئے ایک تجربہ کار شخص کو تعینات کیا جاتا ہے، جس کا اس فیلڈ میں کافی تجربہ ہوتا ہے، لیکن سوات بورڈ نے ایک ناتجربہ کار شخص کو ذمہ داری سونپ کر اختیار ات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے جس کے برے اثرات امتحانات اور طلباء پر ہو سکتے ہیں۔
347 total views, no views today


