اسلام آباد(این این ائی) پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پی ٹی آئی حکومت کے تین سال عوامی استحصال کے بدترین سال قرار دے دئیے۔ کہتے ہیں عوام آج تین سال پہلے کے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں۔ ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف دور کی پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کی ترقی، تین فیصد مہنگائی، پینتیس روپے آٹا، باون روپے کلو چینی سب کو یاد آرہا ہے،نوازشریف نے معیشت کو پیروں پر کھڑا کیا، آئی ایم ایف کو اللہ حافظ کہا، سی پیک دیا، روزگاراورکاروبار دیا،قوم کو بجلی، گیس کے اندھیروں سے نکالا، بجلی، گیس اور کھانے پینے کی قیمتیں بھی نہ بڑھائیں،لیکن پی ٹی آئی حکومت کے تین سال میں یہ تبدیلی آئی کہ پاکستان کو دنیا کا مہنگا ترین ملک بنادیا گیا ہے،پی ٹی آئی کے تین سال منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور مافیاز کے لئے کھاو پیو مزے اڑاو کے سال ثابت ہوئے لیکن غریب عوام کے لئے ظلم کی تین صدیاں بن گئے، مہنگائی نے ان کا زندگی کا سکھ چین چھین لیا۔
658 total views, no views today



