سوات(سوات نیوز)مالم جبہ سکی ریزارٹ میں پہلا دوروزہ مرد,خواتین قومی گراس سکی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے بیشتر علاقوں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، گراس سکی مقابلوں میں شرکت کرنے والے ٹیموں میں گلگت بلتستان سکی ایسوسیشن، آزاد جموں کشمیر ، دیر، سوات فالکن آئی کلب،سوات وینٹر سپورٹس کلب، چترال، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاڑہ چنار ،مدکلاشت،ہزارہ ایڈوینچر کلب، ٹیم مالم جبہ شامل تھے، خواتین سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں مدکلاشت ٹیم سے تعلق رکھنے والی عزیزہ گل نے پہلی ، ٹیم مالم جبہ کی عزرا بی بی نے دوسری جبکہ گلگت بلتستان سکی ایسوسیشن کی آمنہ سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین جائنٹ سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں آمنہ سہیل نے پہلی، عزیزہ گل نے دوسری جبکہ عزرا بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مرد سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں مدکلاشت ٹیم کے تنزیل احمد نے پہلی، گلگت بلتستان سکی ایسوسیشن کے فضل ودود نے دوسری جبکہ سیول ایوی ایشن ٹیم سے تعلق رکھنے والے محمد صدیق نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی، مرد جائنٹ سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں محمد صدیق نے پہلی ، فضل ودود نے دوسری جبکہ تنزیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
1,884 total views, no views today



