پشاور(سوات نیوز)گزشتہ دنوں کراچی میں منی ٹرک پر بم حملے میں سوات کے رہائشیوں کی ہلاکت کا واقعہ پر
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مرادعلی شاہ کیساتھ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کا معاملہ اٹھایا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مجرموں کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
گزشتہ دنوں اس افسوس ناک واقعہ میں 13 افراد کے جانبحق ہوگئے تھے۔وزیراعلی محمودخان نے کہاکہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں، انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا، اورمجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلایا جائے گا۔
572 total views, no views today



