سوات(سوات نیوز)سیدوشریف ٹیجنگ ہسپتال سوات میں کورونا مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہونے لگا ہے ۔ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب کے مطابق اس وقت سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وارڈ میں 203 مریض داخل ہیں جن میں 70 مریضوں کا کرونا ٹیسٹ (ve+) ہے جبکہ 133 مشتبہ مریض ہیں۔
ترجمان کے مطابق سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 03 مریض جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 01 کا تعلق سوات، 01 کا شانگلہ اور 01 کا مالاکنڈ سے ہیں۔جبکہ20 مریض ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردئیے گئے ہیں ترجمان کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 29 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔
541 total views, no views today
Comments



