وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کی ہدایت کی روشنی میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات شفیع اللہ خان، آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس کا سوات جیل کا دورہ قیدیوں سے مسائل دریافت کئے جیل سیکورٹی کا معائنہ کیا اس موقع پر سوات جیل سپرنٹینڈنٹ ایوب باچا، اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ رحیم شاہ خان نے صوبائی وزیر اور آئی جی جیل خانہ جات کو جیل کے حوالے سے خصوصی بریفننگ دی

سپرنٹینڈنٹ سوات جیل نے صوبائی وزیر اور آئی جی کو آگاہ کیا کہ سوات جیل میں قیدیوں کی گنجائش 300 ہے جبکہ اس وقت 640 قیدی سوات جیل میں بند ہے سوات جیل میں قیدیوں کیلئے ھاسپٹل 40 بستروں پر مشتمل ہے خواتین قیدی 21 ہے اس کے علاوہ 40 بچے بھی سوات جیل میں بند ہے قیدیوں کو تمام بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے پروفیشنل عملہ ہروقت موجود ہیں سوات جیل میں میں قید افراد کو دینی تعلیات سے روشناس کرانے کیلئے معلم کا اہتمام موجود ہے جبکہ دیگر فنون کی تربیت بھی دی جارہی ہے تاکہ رہائی پانے کے بعد یہ افراد موثر شہری بن سکے،قیدیوں کیلئے پی سی او اور بہترین خوراک میسر ہے تمام سہولیات موجود ہیں صحت اور خوراک میں خصوصی دلچسپی لی جارہی ہیں،

صوبائی وزیر جیل خانہ جات شفیع اللہ خان،آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس اور مقامی ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے جیل انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اخر میں بہترین کارکردگی پر شیلڈز تقسیم کئے۔

1,300 total views, no views today



