سوات(سوات نیوز)مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع محلہ فارم میں شوہر کے ہاتھوں غلط کاموں پر مجبور کرنے والی اہلیہ خاوند کے خلاف پولیس سٹیشن پہنچ گئی۔ ایس ایچ او محمد ایاز خان کے مطابق 25 سالہ مسماۃ (ن) ساکن باچا کلے بونیر حال محلہ فارم رحیم آباد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی پانچ ماہ قبل مسمی صفدر ساکن شانگلہ حال محلہ فارم رحیم آباد سے ہوئی۔ شادی کے چند دن بعد وہ غیر مردوں سے رقم لے کر گھر بلاتا تھا اور مجھے غیر شرعی کام پر مجبور کرتا تھا۔ حالیہ دنوں وہ مجھے غیر مردوں کے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر بھجوا تا تھا۔ انکار پر مجھے مارتا تھا اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ اس عمل سے تنگ آکر میں تھانہ پہنچ گئی۔ پولیس نے مدعیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،جس کو آج ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
1,478 total views, no views today



