سوات(سوات نیوز) کانجو ٹاؤن شپ کے اہلیان کا صدر امجد کمال زئی اور ان کی کابینہ پر بھر پور اعتماد کا اعلان، صدر امجد کمال زئی اور ان کے عہد یداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، ٹاؤن کے مسائل کے حل اور سوئی گیس کی فراہمی کے لئے صدر امجد کمال زئی کا شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق کانجو ٹاؤن شپ میں عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا، جسمیں صدر امجد کمال زئی نے اپنی اور دیگر عہدیداروں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا،عمائدین کے گرینڈ جرگہ سے صدر امجد کمال زئی، چیئرمین محمد عالم امان، سینئر نائب صدر حیات علی خان، جنرل سیکرٹری حمید الدین اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ 2014 میں ٹاؤن الیکشن ہوا ہے جس کے بعد تا حال کوئی الیکشن نہیں ہوا ہے ہم نے اپنی زندگی اہلیان ٹاون شپ کی خدمت کے لئے وقف کردی ہے۔ سٹریٹ لائٹس،سڑکوں کی تعمیر، سیوریج سسٹم، اضافی ٹرانسفارمر و دیگر مسائل اتحاد و اتفاق سے حل کئے گئے، کانجو ٹاؤن شپ کو سوئی گیس فراہمی، ٹاؤن شپ میں پولیس تھانے، سکول و ہسپتال کا قیام، گراونڈ، پارک اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ہمارے کوششیں جاری ہیں، لیکن چند مفاد پرست پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں اور ہمارے لئے مسائل و مشکلات پیدا کررہے ہیں لیکن ان رکاوٹوں کے باجود ہمارے حوصلے بلند ہیں، ٹاون کے مسائل مقامی ایم اپ اے نے اسمبلی فلور پر بھی اٹھائے ہیں دو دفعہ ٹاؤن شپ میں ڈی سوات کے زیر نگرانی کھلی کچہری منعقد کرچکے ہیں جسمیں بہت سارے مسائل حل ہوچکے ہیں اور اب بھی ہر پندرہ روز بعد ڈی سی سوات کے زیر صدارت کانجو ٹاؤن شپ کے مسائل اجلاس منعقد ہوگا، عمائدین جرگہ نے صدر امجد کمال زئی کی کارکر دگی پر اطمنیان کا اظہار کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتمادی اظہار کرتے ہوئے ان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا، صدر امجد کمال زئی نے تعاون کرنے اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے پر عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمائدین کے تعاون سے ٹاؤن کے مسائل حل کرکے دم لیں گے اور کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
647 total views, no views today



