لاہور(ان لائن ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کےکیس میں گرفتار ملزمان سیشن عدالت میں پیش کر دیے گئے۔ عدالت نے ملزمان کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا اور ملزمان کی شناخت پریڈ آئندہ سماعت تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے 28 ہزار افراد کی نشاندہی کی ہے ، اسٹیننگ کے ذریعے 350 افراد کی نشاندہی ہوئی ہے اور اب تک 66 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ملزمان کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہوگی۔
578 total views, no views today
Comments



