لاہورا(ان لاین) صدر ن لیگ اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گردشی قرض میں ہوشربا اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال میں عوام کے ساتھ ملک پر بھی مالیاتی بوجھ بڑھتا جارہا ہے، یہ کیسی مینجمنٹ ہے؟ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھ گئی،سبسڈیز میں کٹوتی ہوگئی، پھر بھی گردشی قرض بڑھ گیا۔ عوام کو بجلی کی قیمت بھی زیادہ ادا کرنا پڑی،گردشی قرض بھی بلند ترین سطح پر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزارت توانائی کی رپورٹ حکومت کی کارکردگی کے خلاف چارج شیٹ اور چشم کشا ہے، 3 سال میں گردشی قرض دوگنے سے زیادہ ہو کر 2.5 کھرب ہوگیا ہے۔ گیس کی جگہ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنے گی تو گردشی قرض تو بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام سے وعدے پورے نہ کرسکی
716 total views, no views today



