اسلام آباد:(ان لائن) ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر دوران قید ساتھی قیدی کے حملے پر دفتر خارجہ نے رد عمل میں کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے ردِ عمل میں کہا ہے کہ تیس جولائی کو عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کے حملے سے متعلق علم ہوا ۔ واقعے کے بعد پاکستانی قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔ انہیں کچھ معمولی چوٹیں آئی ہیں لیکن وہ ٹھیک ہورہی تھیں ۔ متعلقہ امریکی حکام کو اس سلسلے میں شکایت درج کرادی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق امریکی حکام کے ساتھ واقعے کی مکمل تحقیقات اور عافیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کی بات کی گئی۔ قونصل جنرل کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال ہو۔
444 total views, no views today



