سوات،سوات میں پچھلے برسوں کی طرح اس سال بھی قدرتی حسن سے مالامال مالم جبہ (سوات) میں شاندار برفانی میلہ پاک آرمی اور سول انتظامیہ کی مدد سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس میلے کا تسلسل سے انعقاد ، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بھرپور دلچسپی اور مقامی لوگوں کا جوش و جذبہ نا صرف بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں کی غمازی کرتا بلکہ ملاکنڈ ڈویژن میں دیر پا اور پائیدار امن کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
میلے بین الاقوامی و ملکی سیاحوں کی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے لئے بھی تفریح کے بہتریں مواقع کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جس میں پیراگلائیڈنگ ، ہینگ گلائیڈنگ ، ٹوبو گینگ اور ایرو ماڈلنگ جیسی برفانی تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ محفل موسیقی کا بھی اہتمام ہے جس میں ملک کے نامور گلوکار اور بینڈ شرکت کریں گے۔ خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی تفریحی سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ برفانی میلے کی رنگا رنگ تقریبات بھرپور روایتی وثقافتی جوش و جذبے سے دس روز01 سے 10 مارچ2015 تک مسلسل جاری رہینگی ۔ میلے کی افتتاحی تقریب 01 مارچ جبکہ اختتامی تقریب105 مارچ کو منعقد کی جائے گی جس میں مقامی لوگوں اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔
440 total views, no views today


