سوات(سوات نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ما حولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ
ایک ارب پودے لگانے کے مہم کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اب 10ارب پودے لگائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملم جبہ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے کیا اس موقع پر کنزرویٹر گوہر داودزی، ڈی ایف او وسیم خان اور رینج آفیسر قاضی شبیر احمد بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں عمران خان کے وژن کے مطابق پورے ملک میں ایک ارب پودے لگانے کا جو مہم شروع کیا گیا وہ نہائت ہی کامیاب رہا اور اب دس ارب پودے لگانے کا آغاز کردیا ہے جس میں سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن ، ہزارہ اور پورے میں میں شجر کاری جاری ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانا عمران خان کا مشن ہے اور اس مشن کو ہر حال میں تکیمل تک پہنچایا جایئگا جس پر کام تیز ی سے جاری ہے
انہوں نے فارسٹ عملہ پر زور دیا کہ صرف پودے لگانے سے کام نہیں چلے گا ان کی حفاظت بھی ضروری ہے اور اس میں مقامی لوگوں کو بھی اعتماد میں کیا جایئں اور ان میں شعور اجاگر کیا جایئں کہ وہ لگانے جانے والے پودوں اور جنگلات کی حفاظت کریں کیونکہ گلوبل وارمنگ کیلیے درخت لگانا اور اسکی حفاظت نہائت ضروری ہے انہوں نے کہا پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانا عمران خان کا وژن ہےجس میں اہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
629 total views, no views today



