اسلام آباد(ان لائن): مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو چیئر مین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ بھی سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں۔ انہوں نے کہا عمران صاحب پتہ کرائیں 3.3 ٹریلین منصوبوں میں شہبازشریف نے قوم کے کتنے پیسے بچائے۔ شہبازشریف نے ان منصوبوں میں 1000 ارب روپے کی خالص بچت کی۔10ارب کا جھوٹ بولنے پر عمران صاحب نے جو معافی مانگی پہلے اس کا جواب دیں۔
532 total views, no views today
Comments



