راولپنڈی: بھارتی فورسز نے راولا کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 60 سالہ شہری کو شہید کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے راولا سیکٹر پر واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد اسلم نامی 60 سالہ شہری شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج جارحیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
366 total views, no views today
Comments


