(ان لائن )راولپنڈی میٹرو بس سروس میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکے کیخلاف نیب کی تحقیقات، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف طلب کیئے جانے پر نیب آفس پیش نہ ہوئے۔ ان کے بجائے لیگی رہنما عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب نے تحقیقات سے متعلق نیب کا سوالنامہ حاصل کیا۔ ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان کے کارناموں پر نیب کوئی نوٹس نہیں بھیجتا۔ ڈیمزفنڈز کدھر گئے حکومت نے چینی اور آٹا اور دوائیوں کا ٹھیکہ چوروں کو دیا۔ حکومت کو پشاور میٹرو کے گڑھے نظر نہیں آتے ۔ نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کارناموں پر نیب کے نوٹس نہیں بھیجے جاتے۔ شہباز شریف کو بھیجے گئے بارہ تاریخ کے نوٹس پر پولیس اور نیب کے حصار میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ کرائے کے حکومتی ترجمان مسلسل جھوٹ بولتے ہیں۔ حکومت کو پشاور میٹرو کے گڑھے نظر نہیں آرہے نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پنجاب کے ریلیف منصوبے بند کیئے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ نیب کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں وہ پوچھتے ہیں پینتالیس لاکھ کے پودے کیوں لگائے۔ نوازشریف کے سامنے ان کی بیٹی مریم نواز کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔ ملک پر عمران خان پرائیوٹ کمپنی لمیٹڈ مسلط ہے صحافیوں پر نہ صرف زبان بندی عائد ہے گولیاں چلائی جاتی ہے،میڈیا اتھارٹی اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پینتالیس لاکھ روپے کے اس ٹھیکہ پر نیب کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد یہ کیس شروع کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی بات اب پینتالیس لاکھ کے گل بوٹوں تک پہنچ گئی ہے۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن قانونی جنگ بھر پور طریقے سے لڑے گی۔ حکومت کو مالم جبہ ،پشاورمیٹرو ، ادویات اور راولپنڈی رنگ روڈ کا جواب دینا پڑے گا ۔
436 total views, no views today



