(ان لائن)ابلوچستان کے علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین کان کن جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق مارواڑ میں واقع کوئلے کی کانوں کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد مزدور تھے اور وہ کوئلے کی کانوں میں کان کنی کرتے تھے، لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کےلئے آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
538 total views, no views today
Comments



