مینگورہ ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی جائیگی ، غریب عوام کی مکمل داد رسی کی جائیگی ، ہتھ ریڑھیوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کریں گے ، تجاوزات کے خاتمے کی آڑ میں کسی کو بے روز نہیں ہونے دیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں ہتھ ریڑھی چلانے مزدوروں اور ٹرانسپورٹروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ہتھ ریڑھی مزدوروں نے انہیں اپنے مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں ہتھ ریڑھیوں کیخلاف آپریشن کے باعث ہم بے روز گار ہوگئے ہیں جس کی وجہ ہمارے گھروں میں فاقے ہی فاقے ہیں ، ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم نے انہیں کہا کہ غریب طبقہ معاشرے کا اہم حصہ ہے انہیں کبھی بھی بے روز گار نہیں کیا جائے گا ، بلکہ اپ محنت کشوں کے لئے متبادل روزگار کا بندوبست کریں گے ، انہوں ٹرانسپورٹروں سے کہا کہ صوبائی حکومت قانون کی بالادستی چاہتی ہے اسلئے ٹرانسپورٹر قانون کے دائرہ کار میں رہ کر رزق حلال کیلئے محنت کریں ، انہوں نے کہاکہ ہم معاشرے سے ظلم ناانصافی کے خاتمے کیلئے کوشا ں ہے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، ہمارے حکومت میں کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی ۔
714 total views, no views today


