مینگورہ، گلی گرام بٹوڑہ میں پانی کی قلت ،عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، ممبران اسمبلی نے بھی منہ موڑ لیا ، ان خیالات کا اظہار خوئندوٹولنہ کے خواتین نے کیا ، خوئندوٹولنہ کے اجلاس اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ گذشتہ کئی روز سے گلی گرام بٹوڑہ کے عوام پینے کے پانی سے محروم ہے ، انہوں نے ٹی ایم اے اور پبلک ہیلتھ کو زمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کے وجہ سے آج عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈونر نے سوات عوام کے لئے ہنڈ زپمپ منظور کی ہے وہ بھی حکمران جماعت اپنے ورکرز کے علاقوں میں لگاتے ہیں ، انہوں نے ٹی ایم اے اور پبلک ہیلتھ کو شدید تنقید کا نشانا بنایا ، انہوں نے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ گلی گرام بٹوڑہ میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے ۔
768 total views, no views today


